پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی  فیسوں میں اضافہ

06:01 PM, 7 May, 2024

(ویب ڈیسک ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی  فیسوں میں اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 کردی گئی ہے۔  72  صفحات کی فیس18500  جبکہ  100 صفحات کی فیس23000 ہو گئی ہے۔

10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے لئے 36، 72 اور 100 صفحات کے لئے فیس بالترتیب 16200 کے علاوہ 25200 اور32000 روپے ہو گی۔

فیسو ں میں اجافے کا اطلاق 8 مئی 2024 سے ہوگا۔

مزیدخبریں