مغربی ایران کے شہر یاسوج میں آسمان سے مچھلیاں آگریں

06:59 PM, 7 May, 2024

ویب ڈیسک: ایک عجیب واقعہ میں مغربی ایران کے شہر یاسوج میں ہفتہ کو آسمان سے مچھلیاں آگریں۔ 

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے اسے مچھلیوں کی بارش کے واقعہ سے تعبیر کیا ہے۔ ایرانیوں کی طرف سے فلمائے گئے ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں ہیں اور اس دوران سڑک پر درجنوں مچھلیاں گرتی دکھائی گئی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ طوفانوں یا تیز ہوا کے دھاروں کی وجہ سے پیش آیا۔ ہوائی طوفان پانی کے بڑے ذخیرے اور مچھلیوں کو لے گیا اور کئی کلومیٹر طور لے جاکر زمین پر چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں