(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سپرسٹار سلمان خان کا 1990 کا خط سامنے آگیا جو انہوں نے اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے چار ماہ بعد لکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے یہ خط اپنے مداحوں کے لیے لکھا تھا، جس میں لکھا کہ ’سب سے پہلے تو مجھے قبول کرنے اور میرے پُرستار ہونے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں پوری محنت اور لگن سے کام کررہا ہوں، میں اپنی ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز کررہا ہوں‘۔
میں اگلی فلموں کے لیے بہترین اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا کیونکہ میں یہ جانتا ہوں کہ اب میری ہر فلم کا موازنہ میری فلم ’میں نے پیار کیا ‘ سے کیا جائے گا،لہٰذا آپ جب بھی میری نئی فلم سے متعلق کوئی اعلان سُنیں تو یقین رکھیں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی، میں آپ سے پیار کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کیونکہ جس دن آپ مجھ سے محبت کرنا چھوڑ دیں گے اور آپ میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن میرے کیریئر کا اختتام ہوگا۔
سلمان خان نے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہی ہم اسٹار بنتے ہیں، آپ میری ذاتی زندگی کے بارے میں سب کچھ ہی جانتے ہیں، اسی لیے میرے پاس اس حوالے سے کہنے کے لیے بہت کچھ نہیں ہے، میں صرف ایک بات جانتا ہوں کہ آپ نے مجھے قبول کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں کیا ان کی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔