مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی نے ناموں کی لسٹیں تیار کرلیں

10:18 PM, 7 May, 2024

(ویب ڈیسک)قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حصول کا معاملہ ،تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے لسٹوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا۔

 ذرائع تحریک انصاف  کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے خواتین اور اقلیتوں کے ناموں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر 55 ارکان کے ناموں کی لسٹ تیار کی گئی ہے ،آج 55 مخصوص نشستوں کے ارکان کی لسٹ کو سکروٹنی کرکے حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مخصوص نشستوں کے تحت 23 خواتین کے ناموں کی لسٹ آج فائنل کر لی جائے گی ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں کی لسٹ پہلے سے تیار ہے ، پنجاب اسمبلی کے لیے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹیں تیار ہیں۔

قومی اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں میں چار خیبرپختونخوا ، چار سندھ ، آٹھ پنجاب ، چار بلوچستان ، جبکہ تین بلوچستان سے نام فائنل کیے جائیں گے، نادیہ خٹک ، کنول شوذب ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ و دیگر اسیر خواتین کے نام ٹاپ پر رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں