کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے والے گولڈن مین محمد احسان نے شہر اقتدار کے شہریوں کے دل کو بھاہ گیا. سوشل میڈیا صارفین روزگار کمانے کے لیے مجسمہ بننے والے نوجوان کی خوب تحسین کر رہے ہیں .
یوٹیوب چینل سے بات کرتے ہوئے نوجوان محمد احسان کا کہنا تھا کہ اسے فوج میں جانے کا شوق تھا وہ اسلام آباد آیا تو اسے یہاں پر روزگار نہیں ملا، تو اس نے سوچا سے جسم پر سپرے کرکے سٹیچو بنا جائے اور لوگوں کو کرتب دکھا کر پیسے کمائے جائیں.علاوہ ازیں ، گولڈن مین نے اسلام آباد کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ ان کی لائیو پرفارمنس پر کافی خوش ہوتے ہیں ان کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں پیسے بھی دیتے ہیں اور ان پیسوں سے ان کا اچھا گزر بسر ہوجاتا ہے۔
اس گولڈن مین کو سڑکوں پر لائیو پرفارم کرنے کی اجازت ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے دی ہے. محمد احسن کے چار بھائی، تین بہنیں ہیں وہ سب سے چھوٹے ہیں۔ ان کے والد وفات پاچکے ہیں جوکہ پاک بحریہ میں خدمات انجام دے چکے ہیں ،جبکہ والدہ ابھی حیات ہیں۔ محمد احسن غربت کی وجہ سے تیسری جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان آرمی میں شامل ہوجائیں۔ پاک فوج میں شامل ہونے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ‘جب بھی موقع ملے گا، میں فوج میں شامل ہونا پسند کروں گا۔