’کانگریس نےبی جے پی کو بتایاپاکستان میں پٹرول سستا ہے‘

08:49 AM, 7 Nov, 2021

احمد علی
پبلک نیوز: وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ میں3شوگر ملز کو بند کرایا گیا، چھوٹی بڑی ملز کو اکتوبرمیں چلنا تھا، سندھ حکومت نے اب نومبر میں ملز کو چلانے کا اعلان کیا رواں سال70سے72ٹن چینی کی پیداوار ہوگی. لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت ملزنہ چلا کرملک دشمنی کی، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کےلیےسندھ حکومت نے ایسا اقدام کیا، یہ چاہتے تھے چینی کا بحران ہواورحکومت کے خلاف احتجاج ہو، یہ وہ شوگرمافیا ہے جنہوں نےشوگرکمیشن میں اپنے بندے لگوائے، پی ڈی ایم والوں کے پاس آدھی سے زیادہ ملزکے مالک ہیں، ان لوگوں کو چاہیےاپنی شوگرملز پر تواسٹے آرڈرنہ لیں،عام عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے. معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پرویز رشید نے کہا بھارت میں پٹرول108روپے ہے، کانگریس پارٹی نےبی جے پی کو بتایاپاکستان میں پٹرول سستا ہے، بھارت میں پٹرول خطے میں سب سے مہنگا ہے، انڈین کانگریس پارٹی نے کہا خطے میں سب سے سستاپٹرول پاکستان میں ہے،2016-17میں عالمی دنیامیں27ڈالر فی بیرل تھی،پاکستان میں 70روپے فی لیٹر میں تیل فروخت ہورہا تھا.
مزیدخبریں