’ڈسکہ رپورٹ آچکی اب کارروائی کی جائے‘

01:30 PM, 7 Nov, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈسکہ رپورٹ آ چکی اب کارروائی کی جائے۔ عمران خان بتائیں ووٹ چوری ثابت ہو چکی۔ اب کس چیز کا انتظار ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان طاقتور ہیں۔ اب لائیں خود کو قانون کے نیچے، نوازشریف کی طرح وزیراعظم ہو کر قانون کا سامنا کرنے اور پیشیاں بھگتنے کے لیے بڑا دل گردہ ہونا چاہیے۔ عمران خان کو سیاسی اخلاقیات کا زرا بھی احترام ہے تو اس رپورٹ کے بعد استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں ووٹ چوری پکڑے جانے پر سیاہ انتخابی اصلاحات اور الیکڑانک ووٹنگ مشین کی ضرورت پڑی۔ یہ بھیانک سازش بھی اس سیاہ مزاج حکومت اور اس کے سیاہ ناموں کے ساتھ ہی تاریخ میں دفن ہوگی۔
مزیدخبریں