انڈیاورلڈکپ سے آؤٹ، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

02:00 PM, 7 Nov, 2021

شازیہ بشیر
ابوظبی ( پبلک نیوز) بھارت ورلڈکپ سے آؤٹ ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی اُمیدیں خاک ہوگئیں۔ افغانستان کی شکست کے ساتھ ہی بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ واضح رہے کہ افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور پھر 8 وکٹوں کے نقصان کے بعد 124 رنز بناسکی۔ نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے اور ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے 125 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کپتان ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے بدلے میں تین وکٹیں حاصل کیں، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی، ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں