ڈینگی سے متعلق اچھی خبر
02:30 PM, 7 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے۔ عوام کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے کل 2977 بیڈز مختص ہیں. ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لئے 1943بیڈز مختص ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں 1085 بیڈز خالی ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 1034 بیڈز مختص، 458 بیڈز خالی ہیں۔ میوہسپتال میں ڈینگی کے لئے 146 بیڈز خالی ہیں۔ جناح ہسپتال میں 85 بیڈز خالی ہیں۔ جنرل ہسپتال میں 116 بیڈز خالی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے 80 بیڈز تاحال خالی ہیں۔ ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال میں 313 بیڈز خالی ہیں۔ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں 53 بیڈز جبکہ چلڈرن ہسپتال میں 48 بیڈز خالی ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں ڈینگی مرض کے علاج کے لئے ڈاکٹرز، ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر ہیں۔