پی ٹی آئی کے رہم رہنماوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

09:32 AM, 7 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی بندش کے معاملہ پر تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رات گئے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شیخ راشد شفیق، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے وارنٹ لئے گئے ہیں، ملک عامر ڈوگر اور علی امین گنڈا پور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ تک ایف سی ، رینجرز، اور وفاقی پولیس کو گشت پر مامور کیا جائے گا اور اسلام آباد ائیر پورٹ تک روڈ بند کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزیدخبریں