پاکستان کو بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا، ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کا فیصلہ

05:06 PM, 7 Nov, 2023

احمد علی
اسلام آباد : ذرائع کے مطابق پاکستان کو بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایک بار پھر دوست ممالک سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے بھی مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے ،نگران حکومت سعودی عرب اوریواےای سمیت دوست ممالک سے رجوع کرے گی، سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے مشورہ دیا ہے کہ حکومت عالمی بانڈ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کے آپشن پر بھی غور کرے۔
مزیدخبریں