اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان
05:54 PM, 7 Nov, 2023
لاہور : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں جمعہ کو چھٹی کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور کے حالات رہنے والے نہیں ہے، فضا بہت آلودہ ہے ، بچے بیمار ہو رہے ہیں، کسی کو آنکھوں کی بیماری کی شکایت ہے تو کسی کو سائنس کی، انڈیا میں فصلے جلانے کی وجہ سے یہ سارا مسئلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس سلسلے میں اجلاس ہوا ہے جس میں کچھ سفارشات آئی ہیں، دس نومبر کو تمام سکولوں اور دفاتر کو چھٹی کر دی گئی ہے، جہاں سکولوں کو ہفتے کی چھٹی نہیں ہو گی وہاں بھی چھٹی دے دی جائے گی۔ ہفتہ اتوار کو بھی ہر چیز بند رکھی جائے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانوالہ، وزیر آباد، شیخوپورہ اور ننکانہ میں اس سلسلے میں چھٹی ہو گی، پنجاب کے باقی شہروں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔9 نومبر کو بارش کا امکان ہے، اگر بارش ہوئی تو حالات بہتر ہو جائیں گے، بیکری اور فارمیسی کھلے رہے گے، پارکس مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر کھلی رہے گی۔ نگران وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کر رہے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں، دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ سختی سے عملدرآمد ہو گا۔ ہم نے وفاق سے بات کی کہ ہے کہ خطے میں سموگ کی وجہ بننے والے ممالک کے خلاف شکائت کی جائے، ہم فیکٹریاں بند نہیں کر رہے ہیں، عام مزدور کا نقصان ہوگا، اسی طرح شہر میں چلتا کنسٹرکشن کا کام بھی بند نہیں کیا جا رہا ہے۔،ہم صرف آدھے دن کی چھٹی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے کا ماسٹر پلان اگلی آنے والی حکومت نافذ کرے گی۔ جمعہ کے دن مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ تاجر اور ضلعی انتظامیہ ملکر کریں گے۔وفاقی حکومت سے ہم نے مختلف ایشو پر بات چیت کی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کر رہے ہیں، دس ہزار تک جرمانہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کیا جا رہا ہے۔