سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

02:06 PM, 7 Nov, 2024

ویب ڈیسک: سلمان خان کے بعد اب بالی وڈ انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ کنگ خان کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول ہوگئی ہے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان کو ایک نامعلوم کال پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ کالر نے 50 لاکھ کا مطالبہ کیا ہے اور عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ 

پولیس نے سائبر پولیس اسٹیشن کے ساتھ ملکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالےسے ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے نامعلوم کالر کی کھوج لگانے کیلئے تحققیات شروع کردی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کو بھی دو مرتبہ قتل کی دھمکی موصول ہوچکی ہے۔ جس میں ایک مرتبہ کال پر 5 کروڑ روپے اور دوسری مرتبہ 2 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں