کیا امریکی کال پر عمران خان کو انکے حوالے کردیا جائے گا؟خواجہ آصف نے بتا دیا

03:34 PM, 7 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف  نے  کہا ہے کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ امریکا سے کال آنے کی دیر ہے اور عمران خان کو کال کرنے والوں کے حوالے کر دیا جائے گا اور پاکستان کال پہ انکار کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

خواجہ آصف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس پر بیان میں کہا کہ   نواز شریف کو کال کے ساتھ 5 ارب ڈالر کی آفر بھی تھی مگر انہوں نے انکار کیا اور ایٹمی دھماکا بھی کیا جبکہ مشرف کو کال آئی تو وہ لیٹ گیا اور جو کچھ حکم ملا اس سے زیادہ پہ راضی ہوا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ  9/11 والی جنگ بند ہوچکی ہے، افغانستان میں امن ہے لیکن پاکستان دہشتگردی کی شکل میں آج بھی اسکے نتائج بھگت رہا ہے۔

وزیر دفاع نے لکھا کہ  یہ بیانات دینے والے وہ لوگ ہیں نواز شریف نے جب انکار کیا تو اسکے ساتھ تھے، مشرف نے جب ہتھیار ڈالے تو اسکے ساتھ تھے۔

مزیدخبریں