پی اے ایف اکیڈمی میں ایئر ڈیفنس کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

04:13 PM, 7 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں 150ویں جی ڈی (پی)، 96ویں انجینئرنگ اور  106ویں ایئر ڈیفنس کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26ویں اے اینڈ ایس ڈی، 9ویں لاجسٹکس اور 132ویں کامبیٹ سپورٹ کورسز کی گریجویشن  تقریب بھی منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا گریجوایشن پریڈ  کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجود تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 139 ایوی ایشن کیڈٹس، 8 جینٹل مین کیڈٹس اور 2 نیول کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ اسپورٹس سارجنٹ عمران رضا کے نام رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  کامبیٹ سپورٹ کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ عثمان رشید نے جیتی جبکہ  ایئر ڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سارجنٹ حسیب عبد المالک کو ملی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  نیول کیڈٹ سارجنٹ حافظ علی اسد کو کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی تلوارِ اعزاز سے نوازا گیا، کالج آف فلائنگ ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ایوی ایشن کیڈٹ عبداللہ سعد علی کو تلوارِ اعزاز دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرڈلز کی جانب سے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا گیا۔ پی اے ایف کے ایف-16، جے ایف-17، جے-10 سی اور میراج طیاروں کا شاندار فارمیشن فلائنگ ڈسپلے۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد  دی۔

ترجمان پا ک فوج   کا کہنا ہے کہ  پریڈ کے اختتام پر پی اے ایف اکیڈمی کی ایروبیٹکس ٹیم "شیر دل" نے شاندار فضائی کرتب دکھائے،پی اے ایف کے میراج، ایف 16، جے ایف 17 تھنڈرز  اور جے-ل 10 سی فائٹر جیٹس نے شاندار فلائنگ فارمیشن کی صورت میں مہارت دکھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پریڈ میں اعلیٰ فوجی اور سول حکام اور پاس آؤٹ ہونے والےکیڈٹس کے والدین نے شرکت کی۔

مزیدخبریں