بھارتی اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے

09:23 PM, 7 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف اداکار سنیل شیٹھی دوران شوٹنگ شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل شیٹھی اپنی نئی ویب سیریز ’ہنٹر 2‘کی شوٹنگ کر کر رہے تھے کہ جب ایکشن سین فلماتے ہوئے ایک وزنی لکڑی ان کی پسلیوں پر لگ گئی جس سے انہیں شدید چوٹ آئی۔

جس کے بعد  ڈاکٹروں کو فوراً سیٹ پر بلایا گیا  ، ڈاکٹروں نے اداکار کا ایکسرے اور معائنہ بھی کیا۔ایکسرے سے معلوم ہوا کہ  ان کی پسلیوں پر گہری چوٹ آئی ہے۔

بالی ووڈ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ  پنک وِلا کو اداکار کی ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں اور فی الوقت شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔

تاہم   سنیل شیٹھی نے انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ  وہ معمولی زخمی ہوئے ہیں اور جلد شوٹنگ پر واپس جائیں گے۔

مزیدخبریں