ڈرائیونگ  لائسنس بنوانا اب اور بھی آسان ، بڑی مشکل حل

09:56 PM, 7 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) شہریوں کیلئے   ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے طویل گھنٹوں کی خواری ختم ہوگئی،اب   ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے دفتر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق   ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کی مشکل آسان کردی گئی۔شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے لائسنس بنوانے کیلئے ڈی ایل موبائل وین کی سہولت کا آغاز کردیا  ہے، جو شہر بھر میں سہولت فراہم کریں گی۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی  ٹریفک اقبال دارا  کا کہنا ہے کہ   ڈی ایل برانچ اور آن لائن سسٹم کے بعد موبائل وین شروع کی گئی ہے، ایک اور موبائل وین کی تیاری کا عمل جاری ہے اس طرح 2 وین ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ موبائل وین سے لرنر، تجدید اور نان کمرشل لائسنس بنوا سکتے ہیں، یہی تمام سہولیات آن لائن سسٹم سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں، کوئی بھی کمپنی، دفتر یا ادارہ درخواست پر وین بلا سکتا ہے۔

مزیدخبریں