نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر سینیٹ کمیٹی کا اجلاس

05:00 AM, 7 Oct, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ اجلاس جس میں سامنے آیا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو پی سی بی کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارا اثاثہ اور عزت ہے۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ ہم بچپن سے آپ کو دیکھتے آ رہے ہیں، مجھے آپ کا بھاگتے ہوئے پکڑا گیا کیچ بھی یاد ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیچ آپ مس بھی نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے تو اس کو کیچ بھی کرالیا ہے آپ صرف اسی حد تک آ سکے ہیں۔ انشااللہ آگے بھی جائیں گے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پی سی بی کی تین سالہ کارکردگی اور نیوزی لینڈ سیریز منسوخی پر بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آتے ساتھ ہی کہا تھا چائے پلانے والے سے لے کر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ایک نہیں ہوتا تو ٹیم نہیں بنتی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول کرکٹ پچھلے کچھ سالوں سے بیٹھ گئی۔ ہم اپنی کرکٹ کو بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہماری سکول کرکٹ کو چار بنک اٹھانے کو تیار ہیں۔ ایک بڑے انویسٹر نے کہا ہے کہ انڈیا سے میچ آپ جیت جائیں تو بلینک چیک تیار پڑا ہے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بہت کچھ تیار پڑا ہے آپ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی کی نہیں کرکٹر کی حیثیت سے کہوں گا ہماری امپائرنگ نیچے گئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے بہت سخت خط لکھا ہے چیئرمین آئی سی سی کو میں نے لکھا کہ یہ کیوں گئے۔ انگلینڈ نے لکھا ہے کہ وہ ری شیڈول کریں گے۔
مزیدخبریں