کراچی کے شہریوں کے لیے ایک اور خوشخبری

06:00 AM, 7 Oct, 2021

شازیہ بشیر
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور خوشخبری، سندھ حکومت کا ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ۔ نجی شعبے کے تعاون سے ساحل پر واٹر اسپورٹس کا آغاز کیا جائے گا۔ واٹر اسپورٹس کے انعقاد کا اعلان ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ساحل کا دورہ انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا۔ سمندر کے ساحل سے استفادہ کررہے ہیں۔ شہریوں کو ایک صحت مند تفریح میسر ہوگی۔ اس مقصد کے لیے جیٹ بوٹس ہائیر کرلی گئی ہیں۔ واٹر اسپورٹس منصوبے کی سافٹ اوپننگ اگلے تین ہفتے میں کردی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہاکس بے آنے والی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکیں بھی تعمیر کردی گئی ہیں۔ مچھلی چوک تا کینپ روڈ بھی بنائی جارہی ہے۔ شہری اس زبردست تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کوشش ہے کہ کراچی والوں کو اچھی تفریح مہیا کی جائے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کرے گی۔
مزیدخبریں