خیبرپختونخوا سکول کرکٹ لیگ کا افتتاح کر دیا گیا

06:30 AM, 7 Oct, 2021

شازیہ بشیر
پشاور ( پبلک نیوز) خیبرپختونخوا سکول کرکٹ لیگ کا افتتاح پشاور کے تاریخی اسلامیہ کالج میں کر دیا گیا۔ ٹورنمنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق میگا سکول ایونٹ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ سکولوں کی سطح پر تین سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ ایونٹ میں چار ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایک ماہ میں 585میچز منعقد کیے جائے گے۔ خیبر پختونخوا سمیت قبائلی اضلاع میں 68 مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔ میچوں سے کے پی کے میں کھیلوں کو فروغ ملے گا اور سکولوں میں پڑھنے والے بچے حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
مزیدخبریں