پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،07 اکتوبر 2021

10:10 AM, 7 Oct, 2021

شازیہ بشیر
آرڈیننس میں حکومت نے خود کو این آراو دے دیا،نیب اب کابینہ کے فیصلوں پرپوچھ کچھ نہیں کر سکتی،حکومتی کرپشن چھپانے کیلئے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی گئی:شاہد خاقان عباسی کالاقانون وزرا اور بیوروکریٹس کے تحفظ کیلئے بنایا گیا،ن لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،خواجہ آصف کہتے ہیں، حکومتی اسکینڈل کی تفتیش نہیں کی جا رہی ،حکمرانوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دےدی گئی چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع غیرقانونی اوربدنیتی پر مبنی ہے،بلاول بھٹو کا ٹویٹ ،کہا حکومت پنڈورا لیکس کے بعد خود کو احتساب سے بچانا اوراپوزیشن کونشانہ بنانےکاعمل جاری رکھناچاہتی ہے یہ لوگ نیب کو ناکام ادارہ بنانا چاہتے ہیں،وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے نیب آرڈیننس سے احتساب بیورو مزید مضبوط ہو گا، کہ یہ لوگ مک مکا پر یقین رکھتے ہیں اوراین آر او کے پیچھے چھپنے والے ہیں،شہبازشریف اور ان کے بیٹوں پر نیب کے کیسز ہیں پی ٹی آئی کواگلےالیکشن میں نیب آرڈیننس کاحساب دینا پڑےگا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو،کہا تحریک انصاف اگلے الیکشن میں نظر نہیں آرہی،آف شورکمپنیاں بنتی ہی ٹیکس چوری کرنےکیلئےہیں،جن افرادکےنام پنڈورالیکس میں آئےہیں انہیں کابینہ سےالگ کیاجائے
مزیدخبریں