ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی ، قیمت میں 1 روپے 69 پیسے کمی
06:40 AM, 7 Oct, 2022
انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 69 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل گیارہویں روز بھی ڈالر اپنی اڑان نہ بھر سکا، فاریکس انڈیکس کا کہنا ہے کہ آج بھی ڈالر مزید 1 روپے 69 پیسے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد قیمت 220 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا آغازمنفی رہا ہے، 100ا انڈیکس 13 پوائنٹس کمی سے 42 ہزار 147 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔