عمران خان کی ایک اورآڈیو لیک،ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف

06:53 AM, 7 Oct, 2022

احمد علی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے . لیک آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہوگئی ہے کہ نمبر گیم پوری ہوگئی ہے ،یہ نمبر ایسا ہے نہیں ، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، اب سے لیکر 48 گھنٹے بہت اہم ہیں ، اس میں بڑی چیزیں ہورہی ہیں ،کئی چالیں چل رہا ہوں جو پبلک نہیں کرسکتے،پانچ میں خرید رہا ہوں نا ،پانچ میرے پاس ہیں ، وہ پانچ بہت اہم ہیں ، اسے کہیں اگر وہ پانچ اور کردے نا تو دس ہوجائینگے،تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے . چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ س وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے، کوئی بھی حربہ ہو ایک ایم این اے بھی توڑ دیتا ہے نا تو ہمیں بڑا فرق پڑے گا. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی دو آڈیوز لیک ہو چکی ہیں جس میں وہ مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں
مزیدخبریں