ویب ڈیسک: میانوالی میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 8 فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد موقع پر مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشتگردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا، فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیموں نے مکڑوال کے قریب ناکہ بندی کر لی، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دہشتگرد میانوالی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔