کراچی دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد4ہوگئی،17 زخمی

11:05 AM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے شارع فیصل کی جانب جانےوالی سڑک پرزورداردھماکہ کے ساتھ کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی،دھماکےکےنتیجےمیں 4افراد جاں بحق اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 17سے زائد زخمی ہوگئے،10 سےزائدگاڑیوں کو نقصان پہنچا،وزیرداخلہ ،گورنر، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز  نےجائےوقوعہ کادورہ کیا،پولیس حکام نےواقعےکوابتدائی طورپرآئل ٹینکرکےباعث دھماکہ قراردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی قائد اعظم انٹر نیشنل ائیر پورٹ سےشارع فیصل کی جانب جانےوالی سڑک پرزورداردھماکہ ہوا،دھماکےکےبعدمتعددگاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ پولیس موبائل اوردورکشوں سمیت کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا، ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کہتے ہیں واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹسوری کا کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج ، رینجرز سی ٹی ڈی اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کیے، واقعے میں دس سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام 

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی ہونے والے پانچ افراد کی شناخت 45 سالہ فقیر بخش ولد محمد الیاس، 48 سالہ عظیم ولد میر محمد، 55 سالہ نعیم ولد میر بخش، 24 سالہ وقار احمد ولد محمد شیخ، 30 سالہ محمد عمر ولد علی حسن کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے،لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا،ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

پولیس حکام

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ائیرپورٹ دھماکے میں ہلاک افراد کی کی تعداد چار ہوگئی،ایک  شخص کا دھڑ ملا ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی، 4 جاں بحق ہونے والوں میں تین غیر ملکی افراد کی شناخت بھی کرلی گئی۔مرنے والوں کی شناخت میں لی جون ، وہ چون زن اور لی زہااو کے نام سے ہوئی ہے،دھماکے کے 17زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ تیار 

ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی، دھماکہ گاڑی میں وی بی آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، دھماکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے سگنل پرہوا،معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ خود کش حملہ غیر ملکیوں کے وفد پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 12 گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا 3 مکمل تباہ ہوئیں۔ تقریباً 70 سے 80 کلو گرام کمرشل دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نےکراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں 2 چینی شہریوں کی موت پر اظہار افسوس کیا۔

صدر مملکت نے واقعے میں جانبحق چینی شہریوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دُشمن عناصر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے مؤثر کاروائی کرنا ہوگی،دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی شہریوں اور اُن کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی کراچی میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملے کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت اور چین کے عوام بالخصوص متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ واقعے کے ذمے دار پاکستانی نہیں، بلکہ پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، پاکستان اپنے چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ چینی دوستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ائرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 غیر ملکی شہری ہلاک ہوئے اور 17 دیگر افراد زخمی ہوئے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ شہر بھر میں اس کی آواز سنائی دی جب کہ واقعے میں کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کے قریب دھماکےکی شدید مذمت کرتےہوئے دھماکے میں تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا  کی ہےاور کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کےلئے پوری قوم متحد ہے، انشاءاللہ جلد اس ناسور کا خاتمہ ہوگا،دہشت گرد بزدل کارروائیوں سے قوم کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی،پی پی پی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ کو امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان

کراچی میں چینی گاڑی پر خود کش حملے اور جانی و مالی نقصان پر وفاقی وزیر و صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے اظہار افسوس  کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی پر حملہ آورہونے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری شراکت اورخطیر سرمایہ کاری ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی،قومی سلامتی کے ادارے دہشت گردی کے  ناسور کو جلد ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی ہر طرح کے حالات کی آزمودہ ہے، ایسی کارروائیاں یہ تعلقات کمزور نہیں کر سکتیں،چین ہمارا دوسرا وطن ہے، غمزدہ چینی خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزیدخبریں