اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی،بڑی خبرآگئی

11:48 AM, 7 Oct, 2024

دانش منیر

ویب ڈیسک:(دانش منیر) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر آئی جی جیل خانہ جات نےپابندی عائد کی،سابق چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات پر پابندی کا متعلقہ محکموں کو آگاہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ملاقات پر پابندی عائد کرنے سے متعلق باقاعدہ مراسلہ لکھا ہے جبکہ مراسلے میں ملاقات پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

مزیدخبریں