سلمان اکرم راجہ کی مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور

01:05 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی لاہور اور اسلام آباد میں درج مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت انسداد دہشٹگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

سلمان اکرم راجہ نے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی،عدالت نے 2 لاکھ کے ذاتی مچلکوں پر سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کی 16 اکتوبر  تک عبوری ضمانت  منظور کرلی۔تھانہ اسلام پورہ٫ تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

دوسری جانب سلمان اکرم راجہ کی اسلام آباد میں درج دہشتگری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت پر سماعت جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی ۔

بعد ازاں عدالت نے 15 اکتوبر تک سلمان اکرم راجہ کی عبوری منظور کر لی۔

سلمان اکرم راجہ کے خلاف تھانہ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں