کراچی: چینی باشدوں پر دھماکے کے مبینہ حملہ آور کی شناخت کرلی گئی

02:26 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حملہ آور کی شناختی دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ 

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور بلوچستان میں نوشکی کا رہائشی تھا۔ نادرا ریکارڈ کے تناظر میں تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک پھیلا دیا گیا ہے۔ نادرا سے حاصل ہونیوالا ڈیٹا سے موبائل سموں کی تفصیل لی جارہی ہے۔

تحقیقاتی حکام نے بتایا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر تھی۔ گاڑی کی تفصیلات چیسز نمبر سے حاصل ہوئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ڈبل کیبن گاڑی استعمال ہوئی۔

حملہ آور نوشکی کا رہائشی تھا۔ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی بھی حملہ آور کے نام تھی۔ گاڑی 2017 کی رجسٹرڈ گاڑی تھی۔

مزیدخبریں