وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا کو نااہل قراردیا جائے: پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

02:31 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک : اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ، غیر قانونی اقدامات سے روکا جائے ۔ پشاور ہائیکورٹ میں   وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کردی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کی جانب سے  پشاور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کیا جائے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے جلسوں کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیا، وزیر اعلی کے منصب پر فائز سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کے کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے۔علی امین گنڈا پور نے لشکر کے ساتھ وفاقی حکومت پر چڑھائی کی،جو تشویش ناک ہے۔

درخواست میں وزیر اعلی کو کام سے روکنے  کے لیے حکم امتناع کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی  کے ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری وسائل کے استعمال کی ریکوری کی جائے۔

۔
 

مزیدخبریں