سی ڈی اےکا بڑا ایکشن، خیبرپختونخوا ہاؤس سیل 

03:02 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سی ڈی اے کا بڑا ایکشن۔ خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیے ہیں۔  

سی ڈی اے ذرائع کے مطابق بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا گیا ہے۔

 

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کے پی ہاؤس کو سیل کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔

خیبر پختونخواہ ہاؤس کے سیل ہونے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ ہاؤس کو لیز کی مدت ختم ہونے پر سیل کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ ہاؤس کی لیز کی مدت 20 جون 2006 کو ختم ہوئی تھی۔ لیز کی تجدید کے لیے 1 فروری 2024 کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ 

سی ڈی اے کے مطابق لیز کی دوبارہ تجدید کے لیے 15 روز کی مہلت دی گئی تھی۔ خیبر پختونخواہ ہاؤس کی لیز کا دوسرا نوٹس 7 مئی 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔ خیبر پختونخواہ ہاؤس کی دوبارہ لیز معاہدے کی تجدید کےلیے رابطہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں