بارشیں کب اورکہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےنوید سنادی

03:19 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور شمال مغربی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی تو قع ہے جبکہ شامیا رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، لاہور، جھنگ، لیہ، تونسہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم، وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی اضلاع میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہر ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، زیارت، پشین، کوئٹہ، سبی، کوہلو، قلات، خضدار، خاران، پنجگور، آواران اور تربت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔

مزیدخبریں