ایوان عدل میں شیلنگ کرنیوالے2اہلکارمعطل

03:53 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج کے دن ایوان عدل میں شیلنگ کرنے والے 2 اہلکاروں کو معطل  کر کے شوکازنوٹس جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے ساتھ ایوان عدل میں شیلنگ کی،دونوں اہلکاروں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کے ساتھ شوکاز کا جواب دینے کا وقت دے دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان عدل کے اندر شیل پھینکے،دونوں اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے،میرٹ پر انکے خلاف انکوائری کی جائے گی۔

مزیدخبریں