جلاؤ گھیراؤ مقدمات:پی ٹی آئی کے131 گرفتار ملزمان کاجوڈیشل ریمانڈ

04:10 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسرت جمشید سمیت 131 گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق جج عرفان حیدر نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات کی سماعت کی۔ مسرت جمشید چیمہ، اویس یونس، احمر بھٹی سمیت 131 گرفتار ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

حافظ سرفراز ، ملک باقر ، ملک علی حسنین سمیت گرفتار 13  افراد کو تھانہ اسلام پورہ سے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا،تھانہ مستی گیٹ پولیس نے 27 ملزمان، تھانہ لاری اڈا پولیس نے 45ملزمان جبکہ تھانہ شفیق آباد پولیس نے 30 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسران نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزمان سے ڈنڈے برآمد کرنے ہیں، تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ پر مخفوط فیصلہ سنا دیا۔

 بعدازاں عدالت نے 4 مقدمات میں گرفتار 131ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزیدخبریں