محبوبہ سے ملنے جانے والے عاشق کو بہنوں نے زندہ جلادیا

05:31 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ضلع اٹک کے تھانہ پنڈی گھیپ کے علاقہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں محبوبہ سے ملنے کیلئے جانے والے عاشق کو لڑکی کی بہنوں نے پیٹرول چھڑک کرآگ لگا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کرنے والی 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے مقتول کو دھوکے سے گھر بلایا اور نشہ آور شے پلانے کے بعد دیگر ملزمان کے ہمراہ مقتول پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ مقتول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 

اٹک پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقدمہ کو انصاف اور قانون کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر یکسو کر کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ 

مزیدخبریں