ملازمین کیلئے خوشخبری، 3 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

05:50 PM, 7 Oct, 2024

( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے   چھٹیوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے دوران جڑوان شہروں میں 3 دن کی چھٹی ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔ ایس سی او کا پر امن  انعقاد یقینی بنانے کیلئے 3 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔

مزیدخبریں