لاہور؛ خاتون کے تشدد سے 45 سالہ شخص جاں بحق، ملزمہ گرفتار

07:25 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک: لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں 52 سالہ شخص تشدد سے قتل،مقتول کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی،واقعہ میں ملوث بشری نامی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
 تفصیلات کےمطابق شاہدرہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران شہری عابد کے قتل کا معاملہ، پولیس کو اہم شواہد مل گئے، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا،پولیس کو جائے وقوعہ سے تشدد زدہ 52 سالہ عابد نامی شہری کی لاش ملی،پولیس نے شک گزرنے پر فوری تحقیقات کا آغاز کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔

شاہدرہ ٹاؤن پولیس جدید ٹیکنالوجی اور سی سی کیمروں کی مدد سے ملزم تک پہنچی،شاہدرہ ٹاؤن پولیس چند گھنٹوں کی کاوش سے قتل کی ملزمہ کو گرفتار کر لیا ،بشری نامی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر پر آئے عابد نامی شہری پر تشدد کیا  جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا، ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاش کو باہر پھینک دیا ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے جس میں ملزمان کو لاش کو پھینکتے دیکھا گیا۔

ایس پی سٹی کیپٹن قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ شاہدرہ ٹاؤن نے واقعہ میں ملوث بشری نامی خاتون کو گرفتار کر لیا،  لاش کو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے،مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں