ویب ڈیسک: اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی، اداکار نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں اپنی طلاق کے بارے بتایا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں کے درمیان 2سال سے علیحدگی کی افواہیں چل رہی تھیں، احمد علی بٹ نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپیلی ڈیوورس مین، آپ کے کیا حال ہیں؟جس کے جواب میں کہا کہ آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا ہے، آغا علی نے کہا کہ الحمداللہ میں اب کافی اچھا ہوں، زندگی مشکل ہے لیکن کیا کہہ سکتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔
اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور یہ سب سے اچھی بات ہے کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے اور نفرت پیدا ہوجاتی ہے، جب بری طرح رشتے ختم ہوں تو بغض اور نفرتیں ہوتی ہیں۔
اداکار نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی، پانچ سال کی عمر میں میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ماں باپ کے بغیر بچہ کیسے رہ سکتا ہے۔