اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار

08:02 PM, 7 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  اسرائیلی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ  ہمارے پاس ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، جب اس حوالے سے مصدقہ معلومات ملیں گی تو اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر  اطلاع دے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل   اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

قبل ازیں   اسرائیل  نے بیروت میں فضائی بمباری میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو شہید کردیا تھا۔ اسرائیل کی جانب سے ایک رہائشی عمارت کو بنکر بسٹربم  سے نشانہ بنایا تھا ۔ جس میں سینکروں عام شہری میں شہید ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ   7 اکتوبر 2023 کے بعد سے   اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لبنان کی سرحد پر تقریباً روزانہ فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق اس کے بعد سے تقریباً 2 ہزار  افراد لبنان میں ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر 23 ستمبر کے بعد سے ہلاک ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں