کراچی خودکش دھماکے میں 80 کلو دھماکا خیز مواد  استعمال کیا گیا، بی ڈی رپورٹ

08:17 PM, 7 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ  کے مطابق کراچی خودکش دھماکے میں 80 کلو دھماکا خیز مواد  استعمال کیا گیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ پبلک نیوز کو موصول  ہوگئی ہے ۔ رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ  دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 17 فراد زخمی ہوئے، دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

بی ڈی رپورٹ کے مطابق دھماکاگاڑی میں نصب وی بی آئی ڈی ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا،  جائے وقوعہ سے اکھٹے کیے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب  ایئر پورٹ جانےوالی سڑکوں پرسیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، ایئرپورٹ کےاطراف متعددگاڑیوں کی تلاشی کاسلسلہ جاری  ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  شاہراہ فیصل سےائیرپورٹ جانےوالی سڑکوں پرپولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

مزیدخبریں