اے پی سی  کا خود مختار ریاست فلسطین کے قیام کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعلان

08:42 PM, 7 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) اعلامیے  میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی  فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور دیگر بنیادی حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ القدس کے ساتھ ایک قابل عمل، محفوظ، متصل اور خودمختار ریاست فلسطین کے قیام کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ   اے پی سی اسرائیل کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،  اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 42,000 سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں،  اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں،  اسرائیلی حملوں سے 96,000 سے زیادہ فلسطینی شدید زخمی ہوئے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے  کہ   اے پی سی اسلامی تعاون تنظیم سے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے ہنگامی سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتی ہے ، بین الاقوامی عدالت انصاف سے  اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مزید کارروائیوں سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اعلامیے کے  مطابق   پاکستان فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اقوام متحدہ ککے کردار کی حمایت کا اظہار کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے لیے ہر ممکن سیاسی، سفارتی، اخلاقی اور انسانی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، غزہ کے لیے پاکستان کی طرف سے انسانی امداد کی 10 کھیپ روانہ کرنے اور لبنان کے لوگوں کے لیے طبی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی حکومت پاکستان سے فلسطینی طلباء کے لیے تعلیمی مواقع اور پاکستان میں زخمی فلسطینی بچوں کا طبی علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے،   اے پی سی  فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور دیگر بنیادی حقوق کے حصول کے ساتھ ساتھ القدس کے ساتھ ایک قابل عمل، محفوظ، متصل اور خودمختار ریاست فلسطین کے قیام کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق   اے پی سی نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے طور پر 29 نومبر 2024 کو خصوصی جوش و خروش کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔   اے پی سی کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مضبوطی اور عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کو حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں