(ویب ڈیسک ) کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
رات بھر تحقیقاتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے رابطے کے شبہ میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، دھماکا کرنے والے دہشت گرد کو قریب سے سپورٹ مل رہی تھی ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیرپورٹ کے تین کلومیٹر اطراف میں جیو فینسنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ،مشکوک کالز کی تفصیلات اور کوائف جمع کئے جارہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات دہشت گردوں تک کیسے پہنچیں ، مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔