ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر، اداکارہ یشما گل نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا؟

10:22 PM, 7 Oct, 2024

ویب ڈیسک:  مذہبی سکالر ڈاکٹر ڈاکر نائیک ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں اور ان کے اعزاز میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے، گزشتہ دنوں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں اداکارہ یشما گل نے مذہبی سکالر سے سوالات کئے، سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہوکر شوبز کو خیرباد کہہ دیا اس پر یشما گل کا وضاحتی بیان آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  کراچی کے گورنر ہاؤس میں بھارتی نژاد مذہبی مبلغ   ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے عوامی اجتماع میں اداکارہ یشما گل بھی شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالات پوچھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر صارفین اور ان کے مداحوں کو یہ خبریں سننے کو ملیں کے اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کیا مگر اس کی حقیقت کیا، اداکارہ نے خود ہی وضاحت کردی۔

یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی،اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں اور   اداکارہ کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں،  ذاکر نائیک سے سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

اداکارہ نے ذاکر نائیک سے سوال پوچھنے سے پہلے بتایا  کہ وہ ماضی میں  لادین ہوگئی تھیں، پھر   ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات سن کر اور ویڈیوز دیکھ کر واپس دین کی طرف آئیں۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث کے جواب میں، یشما نے کہا کہ انہوں نے ذاکر نائیک کو ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا  تھا، اداکارہ یشما گل نے  اس واقعے پر معذرت بھی کی اور کہا  کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں تو وہ معذرت چاہتی ہیں۔


 

مزیدخبریں