پنجاب؛ دو وزیر بھائیوں کیلئے 7 ارب 85 کروڑ کا فنڈ منظور

06:12 AM, 7 Sep, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) پنجاب میں دو وزیر بھائیوں کے حلقے میں 7 ارب 85 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کر لیا گیا، وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے اپنے حلقے کے لیے 2 ارب 68 کروڑ کا فنڈ منظور ہوا جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 52 کروڑ منظور ہوئے.

دوسری جانب وزیر خزانہ پنجاب نے بڑے بھائی وفاقی وزیر خسرو بختیار کے حلقے میں 5 ارب 16 کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروایا، مخدوم خسرو بختیار کے حلقے میں 350 ترقیاتی اسکیموں کو منظور کیا گیا . وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے حلقے میں 118 اسکیموں کو منظور کروایا گیا . وفاقی وزیر خسرو بختار کو وفاق اور پنجاب سے ترقیاتی فنڈ بھی دیا گیا.

مزیدخبریں