پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،7 ستمبر 2021

07:34 AM, 7 Sep, 2021

حسان عبداللہ
ملک بھر میں یوم فضائیہ کی مناسبت سے تقاریب، ائیر وائس مارشل زعیم افضل کی کراچی میں راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ائیر وائس مارشل زعیم افضل نے کہا کہ آج کا دن پاک فضائیہ کی دشمن کے خلاف جرات اور بہادری کی یاد میں منایا جاتاہے، فضائیہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا یوم فضائیہ پر پیغام ،کہا 7ستمبر 1965 کو پا ک فضائیہ نے مکار دشمن کاغرورخاک میں ملا دیا،ہمارے شاہینوں نے ملکی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی،ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نے والے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،مسلح افواج ملکی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن غیر روایتی ہتھکنڈوں اور ڈس انفارمیشن سے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، مادر وطن کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جمہوریت میں ہی پاکستان کی مضبوطی اور بقا ہے، ارض پاک پر انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی گروہ کو ریاست کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں تنقید برائے تنقید اور منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،اپنی انا اور ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔
مزیدخبریں