پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،7 ستمبر 2021

07:40 AM, 7 Sep, 2021

حسان عبداللہ
وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہا ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لئے کام کر رہے ہیں،ماضی میں اس شعبے پر توجہ نہیں دی گئی،کہا وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت کورونا کے تدارک کے لئے بھی اقدامات زیرغور آئیں گے، کابینہ کو افغانستان کے حالات پر بھی بریفنگ دی جائے گی پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس سے مزید 98 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 330 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 316 نئے کیس رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 6.33 فی صد ریکارڈ کی گئی، 92 ہزار 315 مریض زیرعلاج، 5 ہزار 478 کی حالت تشویشناک ہے جمہوریت میں ہی پاکستان کی مضبوطی اور بقا ہے، ارض پاک پر انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی گروہ کو ریاست کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں تنقید برائے تنقید اور منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،اپنی انا اور ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔ امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،مسلح افواج ملکی دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن غیر روایتی ہتھکنڈوں اور ڈس انفارمیشن سے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، مادر وطن کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
مزیدخبریں