وزیراعظم کی ماد رِ علمی میں یکساں نصابِ تعلیم کانفاذنہ ہوسکا

07:58 AM, 7 Sep, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پنجاب بھر میں یکساں نصاب تعلیم پر عمل کا معاملہ، صوبائی وزیر مراد راس نے ایچی سن کالج کو تنبیہ خط ارسال کر دیا. ایچی سن کالج میں ابھی تک یکساں نصاب تعلیم کا نفاذنہیں کیا گیا ہے.

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پنجاب میں یکساں نظام تعلیم پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ، صوبائی وزیر سکولز اینڈ ایجوکیشن مراد راس نے ایک نصاب پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات بھی دیں ہیں. اپنے ٹوئٹر پیغام میں مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب نصاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے یکساں قومی نصاب کو مکمل طور پر نافذ نہ کرنے پر ایچی سن کالج لاہور کو خط بھیجا گیا۔ اس معاملے میں کوئی جھوٹ نہیں ہے، میں کسی کو حکومتی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دوں گا۔

کچھ روز قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اس معاملے پر کہا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کو یکساں نصاب تعلیم پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ حکومت کی رِٹ کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیں گے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک ہی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے چار ہفتوں کے بعد جس نجی سکول میں یکساں نصاب تعلیم کا مکمل اطلاق نہیں ہوگا اس سکول کا لائیسنس کینسل کر دیا جائے گا۔ ایک نصاب کا مطلب ایک کتاب کا ہونا نہیں جبکہ نصاب کا حکومت کے جاری کردہ فریم ورک کے تحت ہونا ہے۔ یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ تمام سٹیک ہولڈرز سے تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں