اسلام آباد(پبلک نیوز) واردات پرانی،طریقہ نیا، ڈاکٹر شہباز گل نے شریف خاندان سے متعلق بڑا انکشاف کردیا .
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کے خلاف لندن میں بھی ٹیکس چوری کی تحقیقات شروع ہوگئیں،برطانوی قانون کے مطابق 45 فیصد ٹیکس ادائیگی لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شریف خاندان لندن میں صرف ٪20ٹیکس ادا کر رہا ہے،.
شہباز گل نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ بچوں نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٪25 یعنی تقریباً 6 ملین پاؤنڈ پر ٹیکس چوری کئے گئے، ٹیکس چوری کیلئے ہِل میٹلز سے ہونے والی آمدن کو بھی چھپایا گیا، پاکستان سے نوکروں کے نام پر پیسہ لانڈر کرنے والوں نے سعودی عرب سے لندن پیسہ آمدن نہیں، اخراجات کی مد میں منگوایا، پیسہ اس لئے منگوایا گیا تاکہ ٹیکسز سے بچا جا سکے.
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سچ ہی کہتے ہیں کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے، لگتا ایسا ہےکہ شریف خاندان کو کہیں بھی ٹیکس دیتے ہوئے موت پڑتی ہے.