’صدف میری بیوی ہے، اس کے چار جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں‘

09:19 AM, 7 Sep, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(ویب ڈیسک) ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ جب موقع ملتا ہےتو اپنی بیوی کے لیے بھی کام کرنا پسند کرتا ہوں ،صدف میری بیوی اور پارٹنر ہے، اس کا ایک جوتا نہیں، چار جوتے بھی اٹھا سکتا ہوں۔

احسن خان کے ساتھ ایک انٹرویو میں معروف شوبز جوڑی صدف اور شہروز نے شرکت کی. ٹائم آوٹ ود احسن خان میں دونوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی، اس دوران میزبان کی جانب سے صدف سے سوال پوچھا گیا کہ ان کو حالیہ بیان کی وجہ سے کافی تنقید برداشت کرنا پڑی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شوہر میری ذمہ داری ہے ،میری ثقافت ہے، میں اپنے شوہر کے جوتے بھی اٹھاتی ہوں ، سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف نے کہا کہ لوگوں نے انکے بیان پر اسلئے تنقید کی تھی کہ ان کے ذہنوں میں تھا کہ صدف ماڈرن اور خود مختار لڑکی ہے، وہ دوسروں کا کام کیسے کر سکتی ہے؟‌ صدف نے کہا ، میں نے کبھی بھی دوسری خواتین کو ایسا کرنے کے لیے نہیں کہا۔ یہ صرف میرے شوہر کے لیے میری محبت ہے۔ اس موقع پر صدف کے شوہر شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کے کہنے پر انہیں ایک نہیں بلکہ چار جوتے بھی اٹھا کر دیں گے۔ صدف نے اس دوران کہا کہ آج شہروز نے ہی انہیں جوتے اٹھا کر دیئے ہیں.

مزیدخبریں