کراچی:سی ویوکےساحل پر پھنسےبحری جہازکونکال لیاگیا

11:08 AM, 7 Sep, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) شہر قائد میں سی ویو کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہونگ ٹونگ 77 کو نکال لیا گیا، بحری جہاز 2ہزار میٹر تک کھینچ لیا گیا.

سی ویو پرپھنسے بحری جہاز ہونگ ٹونگ 77 کو طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔ جہاز کو نکالنے کے لیے تین رسیاں باندھی گئیں، سی میکس نامی کمپنی نے جہاز کو ری فلوٹ کرنے کے لیے تجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات حاصل کیں، جہاز کو کھینچنے کے لیے دو کرین بارج اور دو ٹگس کی مدد لی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ کمزور پلاننگ ،پرانے رسوں اور ناتجربہ کار ٹیم کی وجہ سے جہاز کھنچنے کی متعدد کوشیشیں ناکام ہو چکی ہیں. وزارت بحری امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ جہاز کھینچنے میں ناکامی پر تحقیقات کا حکم دے چکی ہیں، کے پی ٹی نے جہازمالک کو جہاز نکالنے کے مکمل پلان، آلات، بارج ، ٹگس سمیت سالویج ماسٹر کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی.

یاد رہے کہ ہونگ ٹونگ نامی بحری جہاز بیجنگ سے استنبول جارہاتھا۔ بحری جہاز 21جولائی کو عملہ تبدیل کرنے کراچی پہنچااور ساحل پر پھنس گیا

مزیدخبریں