پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے، 7 ستمبر2021
04:00 PM, 7 Sep, 2021
افغانستان میں میں طالبان کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا گیا۔ افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم محمداحسن اخوندہوں گے، ملاعبدالغنی قائم مقام نائب وزیراعظم ہوں گے، سراج حقانی قائم مقام وزیر داخلہ ہوں گے۔ ترجمان طالبان کے مطابق مولوی یعقوب مجاہدقائم مقام وزیر دفاع ہوں گے، ملاامیرخان متقی قائم مقام وزیرخارجہ ہوں گے، قاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے، ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا، ملافضل اخوندافغانستان کےچیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے۔ پاک فوج میں اہم تقرریاں اور تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی مقرر کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کور کمانڈر ملتان بنا دئیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس پاک فوج کے نئے چیف آف جنرل سٹاف ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز بنا دیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹنگ ایسوسی ایشن، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور پی یو جے سمیت تمام نمائندہ صحافتی تنظیموں کی ملاقات، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میرا نہیں خیال وزیراعظم عمران خان ایسے متنازعہ بل کی منظوری دیں گے۔ صفر المظفر 1443 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا، یکم صفر 9 ستمبر بروز جمعرات ہو گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کے اعلان کے بعد وزارت سے نوٹیفیکیشن جاری۔